سینیٹ نے دودھ کے پیکٹ پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کی سفارش کی ہے ۔
صارفین کو مناسب قیمتوں پر محفوظ اور غذائیت سے بھرپور دودھ فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ سینیٹ نے قومی اسمبلی کو پیکڈ دودھ کےلیے زیرو ریٹنگ برقرار رکھنے اورفنانس بل دوہزار چوبیس پچیس کے ذریعے اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس لینے کا کہا ہے ۔