پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم قدم سامنے آیا ہے۔
گزشتہ دنوں امارات اسلامی کا ایک ممبر افغانستان کے علاقے لال پورہ میں دریا میں ڈوب گیا تھا ڈوبنے والے شخص کی لاش دریائے کابل میں بہتی ہوئی پاکستان پہنچی۔
لاش کو فرنٹیئر کورخیبرپختونخواہ نارتھ کے جوانوں نے دریائے کابل سے نکالا،پاکستان نے فوری طور پر افغان حکام کو مطلع کیا اورلاش کو براستہ طورخم واپس کر دیا۔
امارات اسلامی اور افغان حکام نے اس مدد پر پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔