بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا۔
بھارت نے پیر کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے نوجوان 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ شبھمن گل دورہ زمبابوے پر نوجوان ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
زمبابوے کے دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ میں صرف دو کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈکپ 2024 کا حصہ ہیں ان میں جیسوال اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔
جانے پہچانے ناموں کے علاوہ (آئی پی ایل) 2024 میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ابھیشیک شرما، نتیش ریڈی، ریان پیراگ، اور تشار دیشپانڈے کا نام بھی لیا۔
بھارت اور زمبابوے میں پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام کے ایک ہفتے بعد ہوگا۔