ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام
منگل کو فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا۔
لازمی پڑھیں۔ ڈالر کا نیا ریٹ جائیے
دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہو گئی ۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں دو ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2 ہزار 326 ڈالر کا ہوگیا۔