سربراہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) اور وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
پیر کو اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں بجٹ سمیت سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ بھی شریک تھے۔
آئی پی پی کے ایم این ایز عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے استحکام پاکستان پارٹی کے تعاون اور مثبت کردار کو سراہا۔