لاہور بورڈ سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سوشیالوجی پرچےمارکنگ سنٹرسےغائب ہوگئے۔
لاہور بورڈ عملےکی غفلت یا ملی بھگت؟انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سوشیالوجی پرچے مارکنگ سنٹر سےچوری ہوگئے،بورڈ آفس کےمارکنگ سینٹر سے پرچوں کا بنڈل چوری ہوا۔
ذرائع کےمطابق52 طلبا کے امتحانات مارکنگ سنٹر سےغائب ہوئے،کنٹرولر لاہور بورڈ نے کمشنر لاہور کی ہدایت پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
کنٹرولر لاہوربورڈ زاہدمیاں کاکہنا ہےکہ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی،مارکنگ سینٹر کےسی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ جاری ہے،سیکیورٹی عملے سےبھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،امتحانات چوری یا غائب کرنےوالوں کو خلاف کارروائی ہوگی۔