پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین نے مجوزہ عزم استحکام آپریشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مجلس وحدت المسلمین خیبر پختونخوا کے صدر آغا جہانزیب نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ نیک شگون ہے۔
آغا جہانزیب کا کہنا تھا کہ پولیس ،فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شہداٗ کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشن قوتیں ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزم استحکام آپریشن کا آغاز ضلع کرم سے کیا جائے اور یہ آپریشن ملک میں امن کے قیام تک جاری رکھا جائے۔