خوشاب کے ماڈل بازار میں جھولا گر گیا جس سےچھبیس بچے زخمی ہوگئے۔
ایمرجنسی سروس ریسکیوکے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب کے ماڈل بازار میں بچوں کے کھیلنے کیلئے بنایا گیا جھولا زیادہ وزن کی وجہ سےگرگیا،جھولا گرنے سے 26بچے زخمی ہوگئے تمام زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق26 افراد زخمی ہوئے 5 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ باقی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بارہ کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر راناکا کہنا تھا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جھولا گنجائش سے زائد بچے سوار ہونے کے باعث ٹوٹا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مینجر ماڈل بازار کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر کروا دی گئی ہے۔