وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح الشائبہ کےانتقال پراظہارافسوس کیا۔
خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح الشائبہ کےانتقال پر وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلید بردارکعبہ جیسی سعادت حاصل کرنے والی شخصیت کے انتقال پر امت افسردہ ہے،ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی جیسی خدمات انجام دینا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے۔
کلید کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کے انتقال کا سن کر دِل افسردہ ہے۔ ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی جیسی خدمات سر انجام دینا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے۔ خانہ کعبہ کی کنجی برداری اور جنت المعلیٰ میں تدفین سے زیادہ دنیاوی زندگی میں کوئی سعادت نہیں ہو سکتی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) June 22, 2024
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی کنجی برداری اور جنت المعلیٰ میں تدفین سے بڑی کوئی سعادت نہیں ہے،پیارے نبیﷺ کی نسبت سے یہ سلسلہ جاری رہنا باعث افتخار ہے، انھوں نے دعائیہ کلماتے میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔