ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 50رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوور ز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 40 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ان کے علاوہ تنزید حسن نے 29 ، لٹن داس 13 ، شکیب الحسن 11 اور رشاد حسین 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 ، جسپریت بمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ارشدیپ سنگھ اور ہردیک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جس میں ہردیک پانڈیا 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ان کے علاوہ ویرات کوہلی 37 ، رشب پنت 36 ، شیوم دوبے 34 اور کپتان روہت شرما نے 23 رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشاد حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔