چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والانےبجٹ سےمہنگائی بڑھانےکاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں شیر خوار بچوں کے دودھ پر سیلز ٹیکس کی مخالفت کی ہے، بجٹ میں ٹیکس در ٹیکس لگنے سے مہنگائی 10فیصد بڑھے گی۔
اسلام آباد میں چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والانےبجٹ کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ہر طبقے کے لیے مہنگائی بڑھے گی،بجٹ میں شیر خوار بچوں کے دودھ پر سیلز ٹیکس کی مخالفت کی ہے،بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس کی مخالفت کی ہے، دنیا بھر میں ٹیکس ایجنسی کو ٹیکس کا کوئی ٹارگٹ نہیں دیا جاتا۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) کو زیادہ ٹارگٹ دیا جائے گا تو پھر ٹیکس زیادہ لگے گا، جب ٹیکس والوں کو زیادہ ہدف دیں تو ریلیف کی گنجائش کہاں سے ملے گی، وزیر خزانہ کے پاس ریلیف کے لیے گنجائش نہیں ہے، بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو 75 ارب روپے کا فنڈز دینے کا مخالف ہوں۔