پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں رواں ہفتے کے دوران انٹربینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس ہفتے کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ وزارت خزانہ کے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ڈالر ریٹ میں تقریباً 9 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے اور اس عرصے کے دوران ڈالر کی قدر 287 سے 278 روپے پر آگیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ صورتحال کے برعکس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔