فیصل آباد میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے زخمی ہونے والے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی۔
فیصل آباد کےعلاقے شریف پورہ میں گھر میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے زخمی مزید 2 افراد دم توڑ گئے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی، 30 سالہ راشدہ اور 22 سالہ مکی جاں بحق ہوگئیں۔
الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج مزید 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز اے سی پھٹنے سے ایک ہی کمرے میں سوئے 9 افراد جھلس گئے تھے۔