قومی ایپکس کمیٹی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئےمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔
سماء کو موصول محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرزسےغیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ،غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائےگی اوران کوسفارتخانوں کےتعاون سے واپس پہنچایاجائے گا،
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کو رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کی معاونت کرنا جرم ہے، فارن ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔