انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہو گیا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 32 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔