پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ صرف بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر پارٹی میں عہدہ سنبھالوں گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 8 ماہ سے پارٹی سے فارغ ہوں، صرف بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر پارٹی میں عہدہ سنبھالوں گا، چھٹیوں کے بعد ان سے ملاقات کروں گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد پارٹی کو سنبھالا، پارٹی کے گروپ میری مخالفت کر رہے ہیں، برطانیہ میں بیٹھ کر یوتھ کو گمراہ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے سہارے ملک اور اداروں کیخلاف صف آرا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف مہم کی مذمت کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ننگ وطن ہیں۔