امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک دیتا ہوں، میری دعا ہے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمان حج مبرور کے ساتھ واپس لوٹیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس سال ایسے وقت عیدالاضحیٰ آئی ہے جب بہت سے مسلمان سخت تکلیف میں ہیں، ہمارے خیالات تنازعات اور استحصال و جبر کے شکار لوگوں کے ساتھ ہیں، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویوں و تشدد کا سامنے کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔
بلنکن کا کہنا تھا کہ بہت سے مسلمانوں کیلئے عیدالاضحیٰ ایمان ، قربانی اور بہتر مستقبل کی نوید کا تہوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر دنیا کی تعمیر کیلئے امریکی مسلمانوں کی قیادت اور اسلامی ممالک کا کردار تسلیم کرتے ہیں، عزم دہراتے ہیں کہ ایسے پرامن مستقبل کیلئے مزید کام کریں گے جہاں ہر کوئی آزادی اور خوشحالی سے رہ سکے۔