مہنگائی کے دور میں قصائیوں نے بھی اپنے من مانے ریٹ لگا لیے۔ راولپنڈی میں اکثر نے ہاؤس فل کے بورڈ لگا دئیے جبکہ عید کے تینوں دن جانور ذبح کرانے کے ریٹس الگ الگ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اکثرقصابوں نے’ہاؤس فل‘کے بورڈ لگادئیے، راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ پر ماہر قصابوں نے پہلے دن کی بکنگ مکمل کرلی۔ بچ جانے والے شہریوں کا نمبر اب دوسرے یا تیسرے روز آئے گا۔
قصابوں کے مطابق چھوٹا جانورذبح کرنے کا ریٹ 8 ہزار روپے جبکہ پہلے دن بڑا جانور ذبح کرنے کے 30 ہزار روپے لگیں گے، دوسرے دن چھوٹے جانور کا ریٹ5 ہزار،بڑے کا 15 ہزار روپے ہوگا۔ اونٹ ذبح کروانے کے لگیں گے 40 ہزار روپے لگیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے قصاب جانور کی نہیں ہماری کھال اتارنے پر تلے ہوئے ہیں۔