لاہورمیں فراڈ اور چیک باؤنس کے مقدمات میں اشتہاری خاتون کی گرفتاری پولیس کے لیے درد سر بن گئی۔
سرمایہ کاری کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے والی ملزمہ شازیہ چیمہ اشتہاری قرار دیے جانے کے باوجود کھلم کھلا فراڈ کے کاروبار میں مصروف ہے۔
ملزمہ نے ڈیفنس کی رہائشی خاتون سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ کیا ۔
متاثرہ خاتون کے وکیل کا کہناتھا کہ درجنوں شہریوں سے لوٹ مار کے باوجود ملزمہ آزاد ہے اورفراڈ کا دھندا کھلے عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے خاتون کو گرفتار کرکے رقم واپس دلوائیں ۔