انسداددہشت گردی عدالت نےخاورمانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت میں توسیع کردی
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،پی ٹی آئی وکیل عدالت میں پیش ہوئے موقف اختیار کیا کہ نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز لاہور گئے ہوئے ہیں،وکیل نےنعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
جج نےریمارکس دئیےکہ عثمان گل لاہور سےآگئےاوریہاں والےلاہورچلےگئے؟،جس پرعثمان ریاض گل نےکہا اڈیالہ جیل میں القادر کیس ٹرائل ہے،کوئی اور تاریخ دے دیں۔
جج طاہر عباس سپرا نےریماکس دئیےکہ درخواستوں پر سماعت 21 جون کو رکھ لیتے ہیں،کوشش کریں آئندہ سماعت پر سب موجود ہوں۔
بعد ازاں عدالت نے وکلا کی عبوری ضمانت میں 24 جون تک توسیع کردی۔