وزیراعظم شہبازشریف نے عید الاضحیٰ پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.33 روپے کی کمی کی منظوری دید ی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر267 روپے 89 پیسے ہو گی ۔
یاد رہے کہ یکم جون کو پیٹرول 4.74 روپے اور ڈیزل 3.86 روپے فی لیٹر سستا کیا گیاتھا ۔ وزیراعظم نے آج ہی صنعتوں کیلئے بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ۔
یکم جون کو بھی وزیراعظم پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں معمولی کمی کی گئی۔