بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کومشروب مغرب اور دیگر نشہ آور چیز یں استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا ، دلہن نے موقع پر شادی سے ہی انکار کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے جے رام پور میں دُلہن نے بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق دُلہا نشے کی حالت میں تھا اور وہ سٹیج سے گالیاں دے رہا تھا جو دُلہن کو برداشت نہ ہوسکا۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ دُلہن کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد دُلہن کے گھر والوں نے دُلہے سمیت اس کے باپ اور دادا کو یرغمال بنا لیا اور شادی پر آنے والے 8 لاکھ روپے کے خرچ کو بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس اس میں ناکام رہی۔