قومی اقتصادی بجٹ2024-25 میں حکومت نے اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینےکا عندیہ دیدیا،چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کاپی پنسل اور رجسٹر سمیت اسٹیشنری کا سامان مہنگا نہیں ہوگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں قومی اقتصادی بجٹ2024-25 کی تجاویز اور سفارشات کا جائز ہ لیا گیا، حکومت نے اسٹیشنری سامان پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز اور سفارش کی تھی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)ملک امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کو اسٹیشنری سامان پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینےکی یقین دہانی کرا دی، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔
اپوزیشن رہنمامحسن عزیز کا کہنا تھا کہ اسٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔