آئی لائنر، بلش،فیس پاوڈر، فاونڈیشن، مشکارا، لپ اسٹک، نیل پالش سب کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
خواتین کا بننا سنورنا بھی حکومت کو نہ بھایا،میک اپ اور میک اپ کا سامان بنانے والی اشیا پر بھاری ٹیکس لگا دیا گیا، ٹیکس اضافے کے بعد آئی لائنر، بلش،فیس پاوڈر، فاونڈیشن،مسکارا،لپ اسٹک، نیل پالش سب ہی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
بجٹ مالی سال دوہزارچوبیس پچیس میں کاسمیٹکس سامان پر ٹیکس ریٹ میں اضافے پرخواتین نےنا پسندیدگی کا اظہار کردیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافے سے اشیاء مہنگی ہوگی تو سیل میں بھی کمی متوقع ہے
فیشل اور خوبصورتی میں اضافہ کرنےوالی مختلف کریمز بھی 5 سے 7 فیصد مہنگی ہو جائیں گی،جس پر خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بناؤ سنگھار کی اشیاء پر تھورا ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔