سال 2023 کا دوسرا سورج گرہن 14 اکتوبر بروز ہفتے کو شمالی امریکا میں دیکھا جائےگا۔یہ سورج گرہن عرب ممالک اورپاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن کا نظارہ شمالی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔ اس کا خوبصورت نظارہ امریکی ریاست ٹیکساس کےمغربی کنارے کے پہاڑی سلسلے پر واضح نظر آئے گا۔
اس دوران چاند مکمل طور پر سورج کے سامنے آکر اسے ڈھانپ لے گا جس سے رنگ فائر کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ ناسا کے مطابق سورج گرہن کا یہ دورانیہ 3 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا جس میں رنگ فائر کا نظارہ صرف 6 منٹ تک کے لیے ہوگا۔
سال 2023 میں چاندگرہن کادوسرا نظارہ28 اکتوبرکوکیا جاسکے گا۔رات 11بج کر 2 منٹ پرہوگا،چاند کو مکمل گرہن رات 1بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا۔
گرہن کے دوران آنکھوں کی حفاظت
جب سورج کوگرہن لگا ہو تو اس نظارےکو دیکھنے کےلیےسن گلاسسز کا استعمال لازمی کرنا چاہتے،کیونکہ اس دوران سورج مکمل طور پر نہیں چھپا ہوتا تو اسے براہ ہراست دیکھنے سے آنکھوں پر برے اثرارت مرتب ہوسکتے ہیں۔