ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاپوا نیو گینی کی ٹیم 19 عشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کپلن ڈوریگا 27، ایلئی ناؤ 13 اور ٹونی اور 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا,فضل حق فاروقی نے3،نوین الحق نے2 اور نوراحمد نےایک وکٹ لی۔
96 رنز کا ہدف افغان بیٹرز نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اور پاپوانیوگنی کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔،گلبدین نائب 00رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے