نگراں حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے سے بجلی صارفین پر اضافے سے159 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین 328 روپے 14 پیسے ماہانہ جبکہ 200 یونٹس والے صارفین پر 656 روپے 28 پیسے ماہانہ اضافی بوجھ پڑے گا۔
اعداد وشمار کے مطابق 300 یونٹ کے استعمال پر 684 روپے 42 پیسے اضافی بل آئے گا، 400 یونٹس کے استعمال پر 912 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے جبکہ 500 یونٹس پر صارفین کو 1140 روپے اضافی بل آئے گا۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد 600 یونٹس پر 1368 روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے، 700 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ 1596 روپے اضافی ادا کریں گے، کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین سے 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی 6 ماہ کے لیے کی جائے گی۔
صارفین 114 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کریں گے، بجلی کا سسٹم استعمال کرنے کی مد میں 14 ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے 6 ماہ کے لیے ہوگا۔