آئندہ مالی سال 2025 ـ 2024 کے بجٹ میں شعبہ تعلیم کیلئے 93 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ شعبہ صحت کیلئے 27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں قائداعظم ہیلتھ ٹاور بھی بنایا جائے گا ۔
وفاقی وزارت تعلیم کیلئے 25 ارب 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ 66 ارب 31 کروڑ روپے ہوگا ۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے اسلام آباد کے 200 پرائمری اسکولوں میں طلبا کو مفت کھانا دیا جائے گا جبکہ نجی اسکولوں میں غریب طلباء کیلئے ایجوکیشن واؤچر اسکیم متعارف کرانےکا بھی منصوبہ ہے ۔
تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید دس لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا جس کے بعد اس پروگرام میں بچوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہو جائے گی۔