سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کی تعطیلات ہوں گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عیدالاضحیٰ پر17 سے 19 جون تک تمام بینکس بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی تھی۔