افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما کا طیارہ پیر کی صبح ملک کے اندر پرواز کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے ریڈار سے غائب ہو گیا۔
ریسکیو حکام جہاز کو رات بھر اور صبح تک چکنگاوا جنگل میں تلاش کرتے رہے اور منگل کی صبح صدر ملاوی لازارس چکویرا نے اپنے آفیشل بیان میں نائب صدر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے یہ خوفناک حادثہ تھا۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ پہاڑی کے قریب ملا جبکہ طیارے میں موجود تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
چکویرا نے چلیما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا آدمی قرار دیا۔