ضلع باجوڑ میں "تعلیم سب کے لئے" مہم کے تحت اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ضلع باجوڑ کی طالبات کے لئے گرلز کیڈٹ کالج مردان کے دورہ کا اہتمام کیا گیا۔
دورہ کا مقصد قبائلی علاقوں کی طالبات کو کیڈٹ کالجز اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کےحوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پرطالبات کو کیڈٹ کالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طالبات نے گرلز کیڈٹ کی جانب سے ڈرل کا مشاہدہ بھی کیا۔
طالبات نےکیڈٹ کالج میں موجود سہولیات کا دورہ کیا،اورکلاس رومز میں گرلز کیڈیٹ کے ساتھ وقت گذارا۔
باجوڑ سے تعلق رکھنےوالی طالبات نے دورہ کا انعقاد کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے اپنے علاقوں میں لڑکیوں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔