الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کا الیکشن ٹربیونل بدلنے کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل بدلنے سے متعلق درخواست پر جمعہ کے روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم این ایز کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلی فیصلہ ویب سائٹس پر کچھ دیر میں شائع کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے تینوں لیگی ایم این ایز ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجہ خرم نواز نے الیکشن ٹربیونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جمعہ کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا