نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔
اتوار کو بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت کئی ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ نریندر مودی سابق بھارتی رہنما جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔