لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، جس کے باعث کپٹن محمدفرازالیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر ،2 لانس نائیک سمیت 3 سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی باردوی سرنگ سے ٹکراگئی،باردوی سرنگ دھماکےمیں کیپٹن سمیت سیکیورٹی فورسزکے7اہلکارشہید ہوگئے،شہداءمیں قصورسےتعلق رکھنےوالےکیپٹن محمدفرازالیاس شامل ہیں۔
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کی بارودی سرنگ سے ٹکرانے والی گاڑی میں ضلع سکردو کے 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر ، ضلع گھانچی کے 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، ضلع غذر کے 36 سالہ لانس نائیک حسین علی،ضلع ملتان کے 33 سالہ سپاہی اسداللہ، ضلع گلگت کے 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور ضلع راولپنڈی کے31 سالہ سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔
علاقےمیں دہشتگردوں خاتمےکیلئےسینیٹائزیشن آپریشنزجاری ہیں،اس گھناؤنےفعل کےمرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادرسپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے ،کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا ،کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نےعنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا ،کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے ،صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔
لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے،لانس نائیک حسین علی خان شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک حسین علی شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے،لانس نائیک محمد انور شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں ۔
سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے،سپاہی منظور شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیںسپاہی منظور شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔
سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے،سپاہی اسد اللہ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے،سپاہی اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔
سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے،سپاہی راشد محمود شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں،سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔