تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے جھول کے رہائشی 9 بچوں کے باپ پینتالیس سالہ چیتن نے11 بچوں کی تینتالیس سالہ رانی بھیل کے ساتھ کورٹ میرج کرلی ۔
پیار کے بندھن میں بندھ کر شادی کرنے والےچیتن نے نئی نویلی دلہن رانی بھیل کے ہمراہ جام صاحب پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکام سے تحفظ فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پسندکی شادی کرنے پر بیوی کے سابق شوہر کی جانب سے جان سے مارنے کا خطرہ ہے ۔
اس موقع پر رانی بھیل کا کہنا تھا سابق شوہر نے گھر سے نکالا تو چیتن نے اپنے گھر میں پناہ دی اوربعد میں دونوں نے شادی کرلی ، جس کے بعد سابق شوہر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔