گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات کو انجوائے کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور5 وقت بیان دیا کریں مجھے مزہ آتا ہے۔
راولپنڈی میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فائیواسٹارہوٹل کی طرح جیل کاٹ رہےہیں اگربانی پی ٹی آئی آصف زردری جیسی جیل کاٹیں تواُنکی چیخیں سمندرپارپاکستانی سنیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات کو انجوائے کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور5وقت بیان دیا کریں، مجھے مزہ آتا ہے کسی کو ہنسانا بھی ثواب کا کام ہے،گورنرخیبرپختونخوا نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وزیر اعلیٰ کے بیانات کامیڈی شو ہیں۔