وزیرتعلیم بلوچستان راحیلہ حمید درانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔
کوئٹہ میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے پریس کرتے ہوئے کہا کہ سردار بہادر خان یونیورسٹی کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے تھے،نتائج نہ اعلان نہ کرنے پر امیدواروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا ، انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے ایس بی کے یونیورسٹی کو نتائج کا اعلان کرنے کی اجازت دی ہے۔
وزیرتعلیم بلوچستان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری اور معاہدہ سے سردار بہادر خان یونیورسٹی کے بھرتیوں کے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی تھی تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے بھرتیوں سے روک دیا گیا تھا، جس کے بعد ایس بی کے یونیورسٹی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کو نتائج جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔