وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نئے بجٹ سے پہلے مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہواہے ، مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی،14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،رواں ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 33 روپے 39 پیسے بڑھ گئی،ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے 6 پیسے مہنگے ہوئے،کیلے کے نرخ فی درجن 7 روپے ،مصالحہ جات کے نرخ 10 روپے تک بڑھ گئے۔
رپورت کے مطابق آلو، چکن ، گڑ، ایل پی جی ، سگریٹ، دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔