پاکستان تحریک انصاف کے بانی ٹویٹر اکاونٹ سے ریاست مخالف ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں ۔
جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کے ہمراہ موجود ہیں ،ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو اُن کے ایکس اکاؤنٹ سے اپ لوٹ متنازعہ ویڈیو دکھائی، عمران خان اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان دو مرتبہ شامل تفتیش ہونے سے انکار کر چکے ہیں ، ان کا موقف تھا کہ وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالات کے جوابات دیں گے تاہم آج ایف آئی اے کی ٹیم تیسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی ہے ۔