کراچی کیلئےبجلی 10 روپے1 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی،جون میں 2 روپے 68 پیسے،جولائی میں 3 روپے11 پیسےفی یونٹ اضافی وصول کیےجائیں گے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اگست میں 3 روپے 22پیسےفی یونٹ،ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیےجائیں گے،اضافےکا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرنہیں ہوگا۔
کےای نےجولائی 2023 سےمارچ 2024 تک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافے کی درخواست کی تھی،صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا،کے ای صارفین سے وصولیاں جون تا ستمبر تک ہونگی۔