بیرونی کمپنیوں کے منافع منتقل کرنے اور حج سیزن کے باعث بینکوں سے ڈالر انخلا میں تیزی آگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق گذشتہ ہفتے بینکوں کے ذخائر 11.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.1 ارب ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق 2 ہفتے میں بینکوں سے 32 کروڑ ڈالر سے زائد رقوم نکلوالی گئیں۔
اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈالر ذخیرے میں کمی سے ملکی ڈالر ذخائر میں بھی کمی ہوئی۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 مئی تک 14 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ 31 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 11 کروڑ ڈالر ہو گئے۔