ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔
عمان نے آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے تھے۔
آسٹریلیاکی جانب سےمارکس اسٹوئنس نے 66 اورڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی،عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 125 رنز بنا سکی، ایان خان 36،مہران خان27 اور عاقب الیاس نے18رنز اسکور کئے، گلین میکسویل صفر،ٹریوس ہیڈ 12 مچل مارش14رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
واضح رہےکہ آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جا رہے ہیں، پہلا میچ یوگنڈا اور پاپوا نیوگینی کے درمیان جاری ہے۔
دن کےتیسرے میچ میں پاکستان ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔