اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کو کل سماعت کے لئے مقرر کیا ہے جبکہ چیف جسٹس عامرفاروق کل تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدواروں شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
درخواستوں میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی الیکشن ٹریبیونل کے خلاف کارروائی غیرقانونی قراردینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیر التواہے ، ترمیمی آرڈیننس پر حکم امتناع دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔