چیف سیکرٹری پنجاب نے بجلی کےبلوں کےنادہندگان کیخلاف آپریشن تیزکرنےکاحکم دیدیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان کابجلی کےزیر التواءبلوں کی فوری ریکوری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہصوبہ بھرمیں زیرالتواءبجلی کےبلوں کی ادائیگی یقنی بنائی جائے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا ک تمام سرکاری،نیم سرکاری اورپرائیوٹ اداروں کےواجب الادابلزکی فوری ریکوری کی جائے۔بلزکی ریکوری یقینی بناکرصوبائی خزانےمیں جمع کروائیں جائیں۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں موجودہ نادہندگان سےکوئی رعائت نہ برتی جائے انہوں نےصوبہ بھرکےکمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوہدایت جاری کر دیں ہیں۔