پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر پرویز کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر ملزمہ کیخلاف لیسکو کی درخواست پر بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رخسانہ کوثر پر 5 لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
انجینئر شاہد حیدر کے مطابق کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔