سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت منگل کے روز ہوگی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 18 ستمبر کو فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ صبح ساڑھے 9 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد اس کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا یعنی سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
منگل کے روز ہونے والی عدالتی کارروائی بھی براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے کا امکان ہے۔