معروف بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں دوسری محبت کی تلاش ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دوسری محبت ڈھونڈنی ہے۔بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ٗ”کپل شرما شو” میں شو کے میزبان نے ثانیہ مرزا کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔ ثانیہ مرزا نے اس پر جواب دیا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا بھی ہے۔ شعیب ملک نے رواں برس جنوری میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی تھی۔