نیپرا نےسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی ہے ، جولائی اوراگست کیلئےفی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے ،صارفین سےاضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا،اس سےقبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوایا تھا۔