عید الاضحیٰ کی آمد میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نظریں تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مرکوز ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہوگی، عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، اس طرح، سرکاری ملازمین کو لگاتار پانچ دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں، جو 15 جون سے شروع ہو کر 19 جون تک جاری رہیں گی تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔






















