پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو کر برقرار نہ رہ سکی۔
پیر کو پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 303 پوائنٹس گر کر 75 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 331 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔
ڈالر
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 36 پیسے پر بند ہوا۔